اسلام آباد، چوری، سنیچنگ اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مختلف علاقوں میں چوری، سنیچنگ اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی دو وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ،کنڈے کاٹ کر نقدی، زیورات، قیمتی گھریلو سامان چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں دو مسلح افراد شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ آئی نائن کے ہی علاقے میں تین گھروں اور ایک دکان کے تالے ٹوٹ گئے گھروں سے نقدی، زیورات، انعامی بانڈ ، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی چوری کرلئے گئے  دکان سے نقدی سامان چور لے اڑے اسی تھانہ کی حدود سے چار موٹر سائیکل بھی چوری ہوگئے تھانہ ترنول کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ رمنا کے علاقے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا

ای پیپر دی نیشن