اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے بھتیجے اور عامر شہزاد خان کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر خان خداداد خان کی دعوت ولیمہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، پیر صاحبان آف گولڑہ شریف، سینئرسیاسی رہنما راجہ ظفر الحق ، سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان، ایم این اے ملک ابرار احمد، سابق گورنراقبال ظفر جھگڑا ، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار ،سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،سینیٹر عبدالغفور حیدری،پیر صاحب عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن، وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ،سینیٹر ناصر محمود بٹ، چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان، سینیٹر سلیم مانڈی والا ، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی،ایم این اے ذوالفقار بھٹی ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف و مذہبی امور ملک افتخار احمد ، ایم پی اے محسن ایوب خان ، ایم پی اے ضیاء اللّٰہ شاہ ، سابق ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا ، ایم این اے شیخ آفتاب ، ایم این اے نور عالم خان ، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق میئر سردار نسیم خان سابق ضلع ناظم راجہ جاوید اخلاص وزیر مذہبی امورآزاد کشمیر حافظ احمد رضا قادری،ڈی ایس پی بشارت شاہ سمیت دیگر شریک تھے مہمانوں نے دولہابیرسٹر حیدر خداداد خان گولڑہ اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، عامر شہزاد خان بیرسٹر حیدر خان گولڑہ ، سیف اللہ خان گولڑہ اور دیگر میزبانوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔