سی پی او کی تھانہ کینٹ اور وارث خان میں کھلی کچہری 

Sep 27, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ کینٹ اور تھانہ وارث خان میں کھلی کچہری منعقد کی اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز موجود تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی، سی پی او نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ اور بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق شہریوں کے لئے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہری کسی بھی شکایت کے لئے سی پی او کمپلینٹ سیل سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں