فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ کے گاؤں حطار میں 50واں سالانہ جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ مورخہ 22 ستمبر بروز اتوار مذہبی عقیدت اور انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا حطار گاؤں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ،مرکزی سیرت کمیٹی حطار کے زیر اہتمام جلوس کا آغاز پیر سید سلامت حسین شاہ کی زیر قیادت دربار سید اسماعیل شاہ کاظمی سے صبح 8 بجے ہوا ۔ افتتاحی تقریب کا آغازحافظ عبدالوحید کی تلاوت سے ہوا ، نعت امام جامع مسجد غوثیہ مہریہ حافظ نزاکت علی نے پڑھی۔ ،مفتی علامہ عبدالحمید نعیمی نے دعا کرائی سرپرست اعلیٰ سید عابد حسین شاہ، صدر سید سلامت حسین شاہ، جنرل سیکرٹری محمد رفیق،کرنل (ر)خالد مصطفی دیگر عہدیداران، ائمہ کرام، مشائخ عظام، ناظمین کے ہمراہ جلوس اپنے مقررہ راستوں پر ملک عنایت علی خان کے صاحبزادگا ن ملک غلام قادر ،ملک غلام جیلانی ،ملک غلام صمدانی کے سٹیج،ملک دستگیر عرف ملک مٹھوملک فضل خان،ملک ظفری ملک ارشد اور ملک جہانگیر خان اور ملک لیاقت کے سٹیج سے ہوتاہوا مرکزی اسٹیج دربار سید اسماعیل شاہ کاظمی پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں آٹھ مقامی اور سات غیر مقامی میلاد پارٹیوں نے عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ جلوس کے تمام راستوں اور استقبالیہ اسٹیجوں کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا۔ دلکش روشنیوں نے خوب منظر پیش کیا، جن میں سارا دن عشاق مصطفیؐ نعت خوانی اور درود و سلام کے گجرے پیش کرتے رہے ،بانیان جلوس علامہ قاضی خضر الزمان مرحوم اور الحاج عبد الخالق مرحوم نے 50سال پہلے اس کی بنیاد رکھی تھی۔ گولڈن جوبلی سال کی نسبت سے خصوصی طور پر سینئر نائب صدر قاضی عتیق الرحمن نے تیار کیا، جبکہ گولڈن جوبلی سال کا خصوصی میلادی پرچم بھی تیار کرکے ہر پارٹی کو تقسیم کیا گیا۔دن بھر تاجدار ختم نبوت ؐ کے دیوانوں کے لیے انواع و اقسام کے کھانے ہر اسٹیج سے پیش کیے جاتے رہے۔ مرکزی اسٹیج دربار عالیہ سید اسماعیل شاہ کاظمی پر اختتامی لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا، صفدر حسرت کا لکھا کلام تھٹی گجراں کی پارٹی نے پیش کیا۔ مرکزی اسٹیج پر 50 سالوں میں جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بقیدِ حیات اور وفات شدگان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔