معمولی بارش نے بلدیہ گوجرخان کی کارکردگی کا پول کھول دیا 

Sep 27, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شاپنگ سینٹر سروس روڈ مین بازار کٹڑہ تمباکو حیاتسر روڈ بڑکی جدید روڈ و دیگر علاقوں کی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش سے نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا اور بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا اس حوالہ سے شہریوں نے بتایا کہ متعدد بار بلدیہ احکام کو آگاہ کیا گیا کہ اندرون شہر کے نالوں کی صفائی ستھرائی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے لیکن اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس کے باعث نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر ٹھہر جاتا ہے بدبو اور دفن سے سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے فوری طور پر اندرون شہر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوسکیں۔

مزیدخبریں