150سالہ مکان کی مرمت کرنے کی اجازت دی جائے، یونس ایوب 

Sep 27, 2024

مری(بیورو رپورٹ)لوئر بازار مری کے رہائشی یونس ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کاملکیتی گھربہاری لال بلڈنگ لوئرجھیکاگلی روڈ جو 150 سال پرانا اورانتہائی خستہ حال ہے بارشوں کے دوران پانی چھتوں سے گھر کے اندرآجاتا ہے اورہمارے سامان کونقصان پہنچتا ہے،اس کی اگر فوری مرمت نہ کی گئی تو خطرہ ہے کہ یہ کسی بھی وقت گرسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کااندیشہ ہے،متاثرہ شخص نے میونسپل کارپوریشن مری کے حکام سے مرمت کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی لیکن وہ ٹل مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر مری سے اپیل کی ہے کہ اس کو مکان کی مرمت کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔

مزیدخبریں