آئیسکو جاتلی کی خراب گاڑیوں کے باعث صارفین کومشکلات کا سامنا 

Sep 27, 2024

جاتلی(نامہ نگار)آئیسکوسب ڈویژن جاتلی کی خراب گاڑیوں کے باعث صارفین کے مسائل کو حل کرنے میں اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا صارفین کا چیف ایگزیکٹیوآئیسکو سے فوری طور پر سدباب کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پندرہ ہزار سے زاہد صارفین پر مشتمل آئیسکو سب ڈویژن جاتلی کے دفتری ذرائع کے مطابق دفتر میں موجود دو گاڑیاں جن میں نئی گاڑی ایس ڈی او صاحب سائیڈوں پر جانے یا افسران کی میٹنگ اٹینڈ کرنے کے لیے ان کے زیر استعمال ہے جبکہ دوسری گاڑی جو کہ بہت پرانی ہو چکی ہے وہ من مرضی سے اسٹارٹ ہوتی ہے اگر نہ ہو تو دھکا لگانا پڑتا ہے جبکہ دفتر میں موجود ٹرک جو پچھلے کئی سالوں سے خراب کھڑا ہے اور متعدد بار اس کی تبدیلی کے متعلق افسران بالا کو آگاہ بھی کیا جا چکا ہے لیکن تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا جس  وجہ سے صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھی دفتر کال کریں تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے استعمال میں ایک ہی گاڑی ہے جو کمپلین پے گی ہوئی ہے واپس آئے گی تو ہم آپ کی شکایت کا ازالہ کر دیں گے جس سے ہمیں اس شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ہمارا آئیسکو چیف ایگزیکٹیو سے پر زور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پرانے ٹرک کہ جگہ نیا ٹرک فراہم کیا جائے تاکہ ہماری شکایت کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

مزیدخبریں