وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو کی اٹک آمد

اٹک(نامہ نگار ) وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اٹھارٹی جہاں آراء وٹو کی ضلع اٹک آمد، وائس چیئرپرسن نے ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر اٹک رئو عاطف رضا نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کی کارکردگی پر مکمل بریف دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سراہا، سوشل پروٹیکشن پروگراموں کے ذریعے سماجی و معاشی استحکام پیدا کرنا ہے اور پی ایس ای آر کی بدولت مستحقین کو ان کا جائز حق دلانا ہے، وائس چیئر پرسن نے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ پائلٹ سکول اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول حسن ابدال میں پی ایس ای آر سنٹرکا دورہ کیا اور وہاں پر رجسٹریشن کے لیے آنے والے افراد کے مسائل سنے اور ان مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن