کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد اب  16ہو گئی

 کلر سیداں (نامہ نگار) کلر سیداں میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد اب  16ہو گئی ہے۔ڈینگی اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کی 49سالہ رقیعہ بی بی،33سالہ صدام حنیف،54سالہ رشید احمد، 32سالہ سلمہ بی بی،65سالہ اقبال بیگم،47سالہ شمریز،30سالہ وقاص،25سالہ عثمان،20سالہ بلال،33سالہ راحیل عاشق،40سالہ ساحرہ نسیم،11سالہ نین ناول، 32سالہ بختاور اور 45سالہ محمد افضل شامل ہیں جن کے نام ڈیش بورڈ پر ڈال دہئے گئے ہیں جبکہ چھ کے قریب ڈینگی کے مشتبہ مریض اس وقت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ڈینگی وارڈز میں زیر علاج ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ کی چار سالہ عائزہ بی بی ایک ہفتہ قبل ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن