گوجرخان (نامہ نگار) دوسری سالانہ انڈر 16 سائیکل ریس بسلہ یوم دفاع و یوم فتح تحفظ ختم نبوت 29 ستمبر بروز اتوار منعقد ہو رہی ہے حصہ لینے والے خواہشمند 27 ستمبر تک اپنا اندراج خالد مبین گوجرخان مرغ پلاؤ والے کے پاس کرا دیں خالد مبین نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے پروگرام ترتیب دیے جائیں جس سے نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے بچ کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف توجہ دے یہ سائیکل ریس ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہو رہی ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ اس میں بھرپور حصہ لیں پوزیشن حاصل کر کے اپنے شہر اور علاقے کا نام روشن کریں۔
دوسری سالانہ انڈر 16 سائیکل ریس29 ستمبرکو ہوگی
Sep 27, 2024