ملہال مغلاں(نامہ نگار)چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر نے جامی ہائوس راولپنڈی میں معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ راجہ مجاہد افسر تین ہفتے کے بیرون ملک نجی دورے کے بعد واپس وطن پہنچے ہیں۔ راجہ مجاہد افسر نے بتایا کہ عبدالرزاق جامی سچے عاشق رسول ہیں اور میرے مرحوم والد ایم این اے راجہ افسر خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ عبدالرزاق جامی نے راجہ مجاہد افسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں جو بیت المال اور زکوۃ وعشر کا نظام نافذ ہے وہ مرحوم راجہ افسر خان نے تیار کیا ہے اور اس کی ابتداء انہوں نے قصبہ ڈنڈوت تحصیل پنڈ ڈادنخان سے کی تھی جسے بعد ازاں مرحوم جنرل ضیاء الحق نے پورے ملک میں عملی طورپر نافذ کیا۔