تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کیا جائے، ڈی ایس پی گوجر خان

Sep 27, 2024

گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل گوجرخان سے جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے میرے دروازے ہروقت عوام کیلئے کھلے ہیں منشیات فروشی قمار بازی قبحہ خانہ کادھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجاے گا پولیس جراہم پیشہ عناصر کیخلاف بھر پور کاروائی کرے غفلت لاپرواہی پر سخت اہکشن ہوگا ٹاوٹ مافیا کا تھانوں میں داخلہ مکمل بند ہوگا ایس ایچ او اپنے علاقوں کو جراہم پیشہ عناصر سے پاک کریں کھلی کچریوں کا انقعاد کیاجاے گا مساجد میں بھی جاکر عوام کے مسائل سنیں جاہیں گے ان خیالات کااظہار نوتعینات ڈی ایس پی رانا محمود الحسن نے اپنے آفس میں سرکل کے تھانوں کے انچارج ایس ایچ اوز اور سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پولیس تھانوں میں آنے والے سائلین کی مکمل دادرسی کرے احسن برتا ؤکرے، ڈی ایس پی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کردیا گیاہے قبضہ مافیا سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنیں جاہیں گے مساجد میں بھی عوام کے مسائل سنیں گے میرے دروازے ہروقت عوام کے لیے کھلے ہیں ڈی ایس پی نے کہاکہ پولیس کی لاپرواہی اور غفلت پر بھی ایکشن ہوگا اشتہار یوں کی گرفتاری کے ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ڈی ایس پی محود الحسن نے پولس کومزید ہدایت دیتے ہوے کہاکہ تفتیش کاعمل میرٹ پر ہوناچاہیے سائلین کی مکمل دادرسی کی جائے، تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کیا جائے۔

مزیدخبریں