راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہزارہ کالونی کے علاقے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے کارکن ثاقب فیاض کے ورثاء سے ملاقات کی مولانا فضل الرحمان نے ثاقب فیاض کے والدامیر فیاض اور بھائیوں سے اظہار تعزیت کی اوربلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پرامیر جییوآئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء الرحمان، امیر جییوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز مولانا سعید الرحمان سرور، حافظ ضیاء اللہ خان،مفتی زاہد شاہ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے مقتول کے ورثاء کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پولیس کا تاحال ملزمان کو گرفتار نا کرنا بدیانتی ہے جے یوآئی پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔