غیر قانونی تعمیرات پر شیر افضل مروت کیخلاف کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

Sep 27, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سینئر سول جج راولپنڈی وقار حسین گوندل نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں غیر قانونی تعمیرات پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیر افضل مروت اپنے وکیل یاسر شاہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آر ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر راجہ وقار الیاس بھی موجود تھے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے 12 دسمبر 2019 کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کی سیکشن 34-Bکے تحت شیر افضل مروت کا چالان کیا تھا جس میں الزام تھا کہ شیر افضل مروت نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں اپنی حدود سے تجاوز کر کے سڑک پر غیر قانونی رکاوٹ کھڑی کی اور نقشے کی منظوری کے بغیر نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کیں بلکہ آؤٹ پلان سکیم کی غیر قانونی تجارتی بکنگ بھی شروع کر رکھی ہے لہٰذا ملزم کو ہدائیت کی جائے کہ موقع پر غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ فوری طور پر بند کرے اور آر ڈی اے سے غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ کو ریگولائز کروائے

مزیدخبریں