اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) امن کاپیغام ہے کرکٹ ڈپلومیسی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ہے بھارتی نے جموں کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی اور ہم کے ایس ایل کروا کر دنیا بھر کو امن کا پیغام دے رہے ہیں موجودہ حالات میں کے ایس ایل کا اہتمام ایک نوبل کاز ہے کے پی ایل کے انعقاد کے اقدام پر مسعود احمد خان کوخراج تحسین کرتے ہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کی کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کشمیر سپریم لیگ کے مرکزی آفس اسلام آباد میں میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود احمد خان ،چودھری شیراز کاہلوں،ظہیر عباس اور دیگر بھی موجود تھے سینیٹر خلیل طاہر سندھو اور چیئرمین کے ایس ایل مسعود احمد خان نے اس موقع پر مظفرآباد فالکن ٹیم کی فرنچائز کا اعلان بھی کیا
کشمیر سپریم لیگ کروا کر دنیا بھر کو امن کا پیغام دے رہے ،سینیٹر خلیل طاہر سندھو
Sep 27, 2024