راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے ہاؤسنگ سکیموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لیے 100% ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کوئی غیر فعال صارف نہ ہو اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیاجائیانسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا لاپروائی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ اسسٹنٹ اینٹومولوجسٹ محکمہ ہیلتھ ثاقب رضا شاہ نے انسداد ڈینگیں کے حوالے سے بریفینگ دی۔ ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے اویس منظور تارڑ نے کہا کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ہے، اس لیے ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے عروج کے موسم میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے تاکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر محکمہ صحت کے ایس او پیز کو یقینی بنایا جا سکے ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مکینوں کے لیے ڈینگی سے پاک ماحول کو یقینی بنائے اور ڈینگی کے عروج کے موسم میں کسی بھی حادثے سے بچا جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے آصف محمود جنجوعہ نے کہا کہ یہ ڈینگی کی نگرانی کی سرگرمیوں اور ڈینگی ایس او پیز کی عدم تعمیل میں انتہائی ناقص پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ عدم تعمیل کی وجہ سے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ڈینگی کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ڈینگی کا خطرہ بدستور جاری ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ بدترین صورتحال جاری رہی اور مستقبل قریب میں راولپنڈی کی کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں ڈینگی کی وبا پھیلی تو تو آپ لوگ خود ذمہ دار ہوں گے۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے اویس منظور تارڑ نے کی۔ ڈائریکٹر ایڈمن وفنانس آرڈی اے، دیگر آرڈی اے افسران اور ڈینگی سرگرمیوں کے لیے منظور شدہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کے رجسٹرڈ صارفین نے شرکت کی۔
انسداد ڈینگی کیلئے ایس او پیز کی تعمیل یقینی بنائی جائے،ڈی جی آر ڈی اے
Sep 27, 2024