اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاپوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگرد ملک میں بدامنی اور انتشار کو پھیلا کر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے دہشت گردی کی جڑ کو نست و نابود کرنے کے لیے ہم سب پرعزم ہیں چیئرمین سینیٹ کی دہشتگردی کے خلاف نبردآزما سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاپوری قوم اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہے