اسلام آباد(وقائع نگار )راول ڈیم میں پانی کے زخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں، ضلعی انتظامیہ مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے،ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے