ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے  کوئٹہ بار کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے وکلاء￿  کے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عدالتی اصلاحات بلخصوص کوئٹہ میں وکلاء￿ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوئٹہ بار کو موثر بنانے اور وکلاء￿ کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔جمہوریت کی نشو نما میں عدلیہ کا کردار انتہائی اہم ہے اور عدالتی نظام کو فعال اور بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صدر کوئٹہ بار ا یسوسی ایشن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اسلام آباد میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء￿ کے لیے زمین کی الاٹمنٹ، لیپ ٹاپ سکیم،Bar at Law اور LLM کے لئے و ضائف دینے کے حوالے سے سفارشات کیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے یقین دہانی کرائی کہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء￿ کے مسائل جلد از جلد حل کیئے جائیں گے

ای پیپر دی نیشن