اراضی ریکارڈ سنٹروں کو عدالتی احکامات کے مطابق رقبہ بلاک کرنے کی ہدایات

Sep 27, 2024

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹروں کو عدالتی احکامات کے مطابق رقبہ بلاک کرنے کی ہدایات جا ری کر دی گئیں، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سینٹروں میں تعینات ریونیو آفیسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عدالتی مقدمہ میں حکم امتناعی/ سٹیٹس کو جاری ہونے کے صرف اتنا رقبہ بلاک کریں جس کے متعلق معززعدالت نے احکامات جاری کئے ہوں کیونکہ اراضی ریکارڈ سنٹر وں میں اگر ایک مقدمہ میں مدعی نے کیس حکم امتناعی صرف دو کنال کی حد تک لگایا ہے اور اس کھیوٹ میں کل اراضی دس کنال ہے تو اراضی سنٹر کا عملہ یا تو تمام کھیوٹ بلاک کر دیتا یا کل رقبہ بلاک کر دیتا تھا،اب صرف وہ رقبہ بلاک کرنا ہے جو عدالت طے کرے گی، اراضی سنٹر کا ریوینیو آفیسر عدالتی احکامات کے متعلق عملے کو ہدایت دے گا کہ عدالتی احکامات کے مطابق رقبہ بلاک کرنا ہے۔

مزیدخبریں