راولپنڈی ، ڈینگی کے جان لیوا حملوں سے خاتون جان کی بازی ہار گئی 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے جان لیوا حملوں سے خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف افسر سمیت گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 110 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی اس طرح رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 960 تک پہنچ گئی ذرائع کے مطابق ڈینگی کے مہلک وار سے 45 سالہ خاتون عالیہ دوران علاج جاں بحق ہو گئی متاثرہ خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر ڈینگی ٹیسٹ کے دوران خاتون کی رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی،خاتون کنٹونمنٹ ایریا کے مصریال روڈ کی رہاشی تھی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف میونسپل افسر عمران علی میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں دوروز قبل ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹیو آنے پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا چیف افسر کے دفتری سٹاف نے ان پر ڈینگی بخار کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے چیف افسر عمران علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور خطرے والی کوئی بات نہیں یاد رہے کہ کارپوریشن کے چیف افسر راولپنڈی میں انسدادِ ڈینگی مہم کے بھی نگران ہیں جو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے شہر بھر میں سرگرم تھے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 185 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ضلعی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 54 مریض پوٹھوہار ٹاؤن، 17 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جاری کاروائیوں کے تحت رواں برس 3272 مقدمات درج کروانے کے ساتھ 1322 مقامات کو سر بمہر (سیل) کیا گیا, 2409 کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور مجموعی طور پر 1 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن