اسلام آباد (خبرنگار) وزیراعظم کے مشیر براے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت اور سپورٹس بورڈ کا جو افسر کھیلوں کی سیاست میں ملوث پایا گیا اسے برطرف کردینگے، قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترقیکیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، بدقسمتی سے ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عا?د کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کے ہمراہ نصیر بندہ ہاکی گراونڈ میں نیشنل جونیئرر ہاکی چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے ۔ جہاں خامیاں ہونگی انہیں دور کیا جاے گا جبکہ کھیلوں کی سیاست میں جو افسر ملوث ہوگا اسے برطرف کردینگے۔
ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، رانا ثنا اللہ
Sep 27, 2024