نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی نجکاری کے لئے بڈنگ (بولی)کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔قومی ایئرلائن کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی، معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کردی گئی، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
Sep 27, 2024 | 11:33