پرواز میں نوجوان لڑکی انتقال کرگئی، ایمرجنسی لینڈنگ

عراقی طیارے نے اس وقت بھارتی شہر کلکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی جب ایک نوجوان لڑکی کی طبیعت پرواز میں بگڑنے لگی۔حکام کے مطابق بغداد سے چین کے شہر گوانگزو جانے والی عراقی ائیر ویز کی پرواز نے بدھ کو کلکتہ ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے پر نوجوان لڑکی جہاز میں ہی گر گئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، 16 سالہ لڑکی کو کلکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں 10 مسافر اور دیگر عملے کے افراد سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کے بھارت لینڈنگ کرنے سے تقریباً 30 منٹ قبل لڑکی کی طیارے میں ہی حالت خراب ہوئی تھی۔مرنے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن