مدینہ منورہ نمائندہ نوائے وقت(جاوید اقبال بٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی عیسی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ میں تحریک انصاف سوشل میڈیا چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سرگرم ہے ماضی میں بھی سیاست دانوں کے ساتھ بدتمیزی میں تحریک انصاف ملوث رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کہ مرکزی جنرل سیکریڑی ملک منظور حسین اعوان ،جنرل سیکریڑی جدہ ریجن مہر عبدالخالق لک ، صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ ،پاکستان مسلم۔لیگ ن شعبہ خواتین ونگ ماریہ صدیقی اور سرپرست اعلی رانا محمد اشرف ، سرپرست راجہ محمد کمال طائف ، ملک محمد الہی اعوان چیرمین مسلم لیگ ن مدینہ، زوھیب شہزاد کھوکھر ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا سعودی نے مشترکہ بیان میں ان بڑھتے واقعات پر شدید تحفظ کا اظہار کیا اور کہا کہ بدتمیزی تحریک انصاف کا سیاسی ہتیار ہے اور سیاست میں عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھانے میں بانی تحریک انصاف اور پارٹی اس پر کاربند رہی ہے۔ڈیجیٹل ٹارگٹ کلنگ کمپین ایک انتہائی درجہ کی کمینگی اور فاشزم کا کلچر بن گیا ہے۔ اس سے سخت ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ بدقستمی سے ڈیجیٹل ٹارگٹ کلنگ کمپین نے پاکستان کی تقافت تہذیب و تمدن مشرقی روایات پاکستان کہ ادب و اداب روایات کے حسن کو گہن لگا دی ہے۔ ایک دھائی میں تحریک انصاف پاکستان میں شعور کے نام پر ایک نسل کو بگاڑ دیا ہے جس کو سدھارنے اور اصلاح میں ربع صدی درکار ہے۔