آل پاکستان سی اين جی ايسوسی ايشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ منگل کو ایک دن سٹیشن بند رکھ کر ہم نے حکومت سے تعاون کیا ہے مگر آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی سے اپیل کی ہے کہ وہ توانائی بحران کے حل کیلئے انہیں مشاورت میں شامل کریں۔ سی این جی سیکٹر ملکی گیس کا کل سات فیصد استعمال کرتا ہے، حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس سے محروم کر کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں دوفیصد بھی کمی نہیں کر سکتی کیونکہ پچیس ایم ایم سی ایف گیس بچا کرحکومت صرف ایک سومیگا واٹ بجلی بنا سکے گی جوشارٹ فال کا دو فیصد بھی نہیں بنتا۔