برازیلی وزیرخارجہ سلسو اموریم نے تہران میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایٹمی تنازع پر ثالثی کیلئے ترکی کیساتھ مشترکہ کوشش کی جاسکتی ہے جس کیلئے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ایٹمی تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔ برازیلی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں مؤثرثابت نہیں ہوں گی اس لیے امریکہ اور دیگرمغربی ممالک کو مذاکراتی عمل شروع کرنے پرغور کرنا چاہیے ۔ سلسو اموریم نے بتایا کہ برازیلی صدر لولا ڈی سلوا اگلے ماہ ایران کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور ایٹمی پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔