کراچی میں پیپیلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کا کارکنوں سے خطاب بدنظمی کا شکارہوگیاجس کے باعث انھیں اپنی تقریر کئی بار روکنا پڑی۔ 

پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں کارکنوں سے خطاب کے دوران اسٹیل مل سے برطرف پیپلزپارٹی کے ملازمین اسٹیج کے سامنے سراپا احتجاج بنے رہے اور اپنی ملازمتوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے۔ برطرف ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقتدار سنھبالے دو سال گزر چکے ہیں تاہم اب تک کارکنوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہو سکے ۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے برطرف ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کی آواز اقتدار کی ایوانوں تک پہنچائی جائے گی انھوں نے کہا کہ ورکرز کا یہ حق ہے کہ پارٹی کے وزراء کو سیکرٹریٹ بلا کر اپنے مسائل حل کرائیں ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں سے موقع پرستوں کو باہر نکالیں ۔

ای پیپر دی نیشن