صوبائی وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی نےآج کراچی میں اچانک سٹی گورنمنٹ کے دفاتر کادورہ کیا، اس موقع پر افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

Apr 28, 2010 | 19:59

سفیر یاؤ جنگ
ایڈ منسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان نے صوبائی وزیربلدیات کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ کے بی سی اے کے چیف کنٹرولر منظورقادر نے کے بی سی اے کے حوالے سے صوبائی وزیرکو آگاہ کیا۔ اس موقع پرسندھ کے وزیربلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تہتر کے آئین میں چار صوبوں پراتفاق کیا گیاتھا اب نئے صوبوں کی ضرورت نہیں ہے۔ سوک سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے تمام فیصلے باہمی صلاح ومشورے اور صوبوں کے مفاد میں کیے جائیں گے،
مزیدخبریں