آئین ہمیں تعلیمی ترقی کا پابند کرتا ہے، عوام کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنا ہوگا ۔ افتخارمحمدچوہدری

Apr 28, 2011 | 01:48

سفیر یاؤ جنگ
کوئٹہ میں اسلامیہ گرلزسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاکہ تعلیم اوراساتذہ کا احترام نہ کرنے والی قومیں ختم ہوجاتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیم ہرانسان کا بنیادی حق ہے اورملک کی تعمیروترقی کے کام میں خواتین کوبھی برابرمواقع ملنے چاہئیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہوگا تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں تعلیمی ترقی کا پابند کرتا لیکن اس پرزیادہ توجہ نہیں دی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیرتعلیمی ادارے ہی بناتے ہیں ۔ تقریب سے قبل چیف جسٹس نے گرلزسکول کی عمارت کی تعمیر نوکا افتتاح بھی کیا
مزیدخبریں