مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکارجاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئےہیں

مہمندایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقےعلینگارمیں سیکیورٹی اہلکار معمول کےگشت پرتھےکہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کےنتیجےمیں ایک اہلکارموقع پرجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امدادکےلیےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جبکہ ترجمان طالبان نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ایک دوسرے واقعےمیں تحصیل بائیزئی میں نامعلوم افراد نےکمیونٹی ہیلتھ سنٹرکو دھماکے سے اڑا دیا جس سےعمارت کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن