ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اناسی فٹ بلند ہوگئی ہے۔

ملک کےشمالی علاقہ جات میں گرمی کی وجہ سے پہاڑوں پر برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ برف پگھلنے سے منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے ہوا ہے جس کے بعد بجلی کی پیداوارمیں بھی بہتری آئی ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سرسٹھ ہزار آٹھ سو تہتر جبکہ اخراج پچاس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو انیس اعشاریہ دو پانچ فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے اناسی فٹ بلند ہے۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافے کے ساتھ چھیالیس ہزار ایک سو اور اخراج پینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو چھیانوے فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے ستائیس فٹ بلند ہے۔

ای پیپر دی نیشن