محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آجانے کا امکان ہے۔

Apr 28, 2011 | 08:05

سفیر یاؤ جنگ
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تاہم بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ آج شام یا رات گندم کی کاشت کے علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں پولن کی مقدار پانچ سو اٹھاون فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں