امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں آنے والے طوفان سےہلاکتوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی،تین ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ اورالباما میں تین ایٹمی ری ایکٹرزبند ہوگئےہیں۔

Apr 28, 2011 | 08:51

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ریاستوں اوکلوہوما، ورجینیا، شمالی کیرولینا، ارکنساس، مسی سپی ، الباما اور جارجیا میں ساٹھ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پرپینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صرف الباما میں ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہے۔ الباما میں طوفان سے متعدد گھر تباہ بھی ہوئے جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے تین ایٹمی ری ایکٹربند ہوگئے۔ دوسری جانب ٹیکساس میں شدید طوفان کے باعث بجلی کے کھمبے گرگئےجس سے وسیع علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
مزیدخبریں