ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمی کے بعد سترہ ارب سترہ کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Apr 28, 2011 | 09:22

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیئیس اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب سینتیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر سے کم ہو کر سترہ ارب سترہ کروڑاکانوے لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران تیئیس کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کی کمی اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں تین کروڑ بہتر لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ تیئیس اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس تیرہ ارب سرسٹھ کروڑچون لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب پچاس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے۔
مزیدخبریں