ویسٹ انڈیزنے تیسرے ون ڈے میچ اورسیریز میں کامیابی کے لئے پاکستان کوایک سوبہتر رنزکا ہدف دے دیا۔

برج ٹاؤن میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو پینتالیس، پینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیزکی جانب سے ان فارم بلے باز لینڈل سیمنز اکاون اورڈیوین براوو سینتالیس رنز بنا کرنمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم ایک سو اکہتررنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اورسعید اجمل نے تین، تین جبکہ محمد حفیظ نے دو، اور جنید خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن