سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گےجبکہ ویجیلنس ٹیمیں مقررہ اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کریں گی اور شیڈول کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی۔ دوسری جانب ہفتہ وار گیس بندش سے قبل اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔