چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو انٹرنیشنل جیورسٹ ایوارڈ دوہزار بارہ دیاجائےگا۔

انٹرنیشنل جیورسٹ ایسوسی ایشن نے رواں برس انٹرنیشنل جیورسٹ ایوارڈ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ایوارڈ لندن میں اٹھائیس مئی کو دیاجائےگا۔ یاد رہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف شدید مزاحمت کی تھی جس کے نتیجے میں عدلیہ اورجمہوریت کی بحالی عمل میں آئی۔

ای پیپر دی نیشن