بھارتی ریاست جنوبی کرناٹیکا کے سینٹ ایلوسیس کالج نے اپنے نئے پراسپکٹس میں طالبات پرامتحانات اور کلاس کے دوران برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ نے یہ پابندی بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لئے عائد کی ہےجسکی مسلم حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے،مدرسہ دارالعلوم دیوبند کے عالم اشرف عثمانی کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کو طالبات کے مذہبی شعار کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔