خيبر ايجنسی کی تحصيل لنڈی کوتل ميں شدت پسندوں نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا ديا.

ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے شيخ من خيل ميں شرپسندوں نے گرلز پرائمری سکول میں بم نصب کردیا جو رات گئے پھٹ گیا.دھماکے کے نتيجے ميں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہيں ہوا.گزشتہ تين برس کے دوران خيبر ايجنسی ميں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن