امن و امان کی صورتحال، تحریک انصاف کا یکم مئی کو کراچی میں جلسہ منسوخ

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے امن و امان کے پیش نظر یکم مئی کو ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یکم مئی کو مزار قائد پر تحریک انصاف کا جلسہ عام ہونا تھا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرنا تھا تاہم شہر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر جلسہ عام کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جلسے کو سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...