کائنات اغواءکیس، ایس پی ملک اقبال جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل، بیٹا فرار

اسلام آباد (آئی این پی) نوید احمد خان سول جج اسلام آباد نے کائنات اغواءکیس میں ایس پی ملک محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ بیٹا فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کو ورغلا کر جعلی نکاح کرکے بلیک میلنگ میں ملوث پنجاب پولیس کے ایس پی ملک محمد اقبال کو دو روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مارگلہ پولیس نے ہفتہ کو نوید احمد خان سول جج کی عدالت میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ اس کا بیٹا ملزم ملک احمد علی اور اغواءکی گئی لڑکی کائنات تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن