لاہور (این این آئی) حلقہ این اے 123 سے امیدوار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر تنقید کرنے والے ذہنی بیمار ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے شہباز شریف کے عزائم سے خائف ہو کر لوٹ مار کے پیسے سے تشہیری مہم چلانے والے قوم کو آگاہ کریں کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں رینٹل پاور پلانٹس کے ذریعے کرپشن کا بازار گرم کیا جس کی وجہ سے ملک میں پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔