لاہور (سٹاف رپورٹر) آئندہ سیاست میں جے یو آئی کا اہم کردار ہو گا جے یو آئی ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائے گی اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائے گی اور سیا ست کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے چنگل سے آزاد کرائے گی۔ یہ باتیں جے یو آئی کے راہنما¶ں مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا محمد امجد خان، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور مختلف امیدواروں پی پی 140کے امیدوار مولانا قاری ثناءاللہ، پی پی139کے امیدوار مولانا نعیم الدین نے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ان اجتما عات سے این اے 118کے امیدوار حافظ عبد الودود شاہد، این اے129کے امیدوار مولانا لیاقت لاہور ی، پی پی 143کے امیدوار محمد افضل خان، پی پی146کے امیدوار نوید خان پی پی148کے امیدوار حافظ نصیر احمد احرار پی پی 154کے امیدوار حافظ عرفان حیدر پی پی 152کے امیدوار مولانا فصیح الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا محمد امجد خان، مولانا رشید احمد لدھیانوی، ڈاکٹر عتیق نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ ایک انقلابی منشور نظام مصطفیﷺ کی صورت میں ہے اسلام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔