کراچی میں قیام امن کیلئے پوری ریاستی طاقت استعمال کی جائے: حامد رضا

Apr 28, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی کی پھیلتی آگ خطرے کی گھنٹی ہے۔ قیام امن کے لئے پوری ریاستی طاقت استعمال میں لائی جائے۔ قوم مال اور اختیار کے لئے سیاست کرنے والوں کی بجائے اسلام اور پاکستان کے لئے سیاست کرنے والوں کا ساتھ دے۔ ملک کی دولت سمیٹ کر بیرون ممالک بھیجنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ فوج اور ایجنسیوں کی گود میں پروان چڑھنے والے انقلابی نہیں مفاداتی سیاستدان ہیں۔ خوشحالی کا راج لانے کے لئے دیانتدار قیادت منتخب کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل کے ہمراہ ملاقات کرنے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں