اتحادی فنڈز : رواں ماہ 38 کروڑ ڈالر جاری کر دینگے، امریکہ کی پاکستان کو یقین دہانی

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اتحادی تعاون فنڈ سے رواں ماہ 38کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق  کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو دی جانے والی چاروں مالی اقساط  کے سلسلے کی پہلی قسط پاکستان کو رواں ماہ موصول ہو جائے گی، جس سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی حکام نے چاروں مالی اقساط کی جلد از جلد ادائیگیوں کی یقین دہانیاں کرائی ہیں۔ذرائع کے مطابق  وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی حکام کے ساتھ سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں اقتصادی  موضوع پر بات چیت ہوئی جس میں حکومت نے امریکی حکام سے کوالیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو دی جانے والی اقساط کی ادائیگیوں کی رفتار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...