4 خود کش بمبار، بارودی گاڑی داخل ہونے کی اطلاع، لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں برقعہ پوش خاتون سمیت چار خود کش بمبار اور بارود بھری وین کی اطلاع کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں پر نفری میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس افسران کے آفس، خفیہ اداروں اور حساس اداروں کے دفاتر میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ بند کردیا گیا۔ ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل جائزہ لیا اور وہاں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر عبادتگاہوں، تاریخی عمارات، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، سفارتخانوں کے باہر پولیس سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔
سیکورٹی الرٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...