سری نگر (اے این این + نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے بھارت میں بی جے پی کو حکمرانی مل گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ نریندر مودی نے پہلے ہی اقلیتوں اور کشمیر کے حوالے سے اپنے مذموم مقاصد ظاہر کردیئے ہیں۔ چرار شریف میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی فرقہ پرست عناصر سے بچانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں متحد ہوکر فرقہ پرستوں کے اتحاد کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی فرقہ پرستی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور اس میں کوئی دورائے نہیں ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنا مودی کی جماعت کا پہلا ایجنڈا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ نریندر مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب مرجانا چاہئے۔
فاروق عبداللہ