کلاچی (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات مطابق کلاچی پولیس نے روڑی گائوں میں چھاپہ مار کے بدنام دہشت گرد حکمت اللہ عرف متی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے ایلیٹ فورس کا جوان سلیم زخمی ہو گیا جسے قر یبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کارروائی میں حکمت اللہ عرف متی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ دریں اثناء ڈی آئی خان میں بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ڈی آئی خا ن: فائرنگ، کانسٹیبل جاں بحق، پولیس مقابلہ، جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
Apr 28, 2014