لاہور ایئرپورٹ پر 2 کلو ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

لاہور (خبرنگار) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دو کلو ایک سو گرام ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک عورت سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ عورت کی نشاندہی پر ہیروئن مہیا کرنیوالے اور بیرون ملک بھجوانے کا مکمل پروگرام تیار کر کے دینے والے منشیات کے سوداگروں کے گروہ کے دو اہم رکن بھی ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی اور وہاں سے لائبریا جانے والی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کی 50 سالہ سکینہ بی بی کو گرفتار کر کے اسکے بیگ میں دوہری تہہ کے اندر چھپائی گئی ایک کلو 100 گرام برآمد کی۔ بعدازاں اسی پرواز کے مسافر سانگلہ ہل کے 38 سالہ شاہد رحمان کے سامان میں سے شیمپو کی بوتلوں کے اندر سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی دونوں ملزمان کو ایک ہی گروہ نے یہ ہیروئن دی تھی۔ ملزمہ سکینہ بی بی کے ذریعے کار پارکنگ میں موجود منشیات فروشوں کے گروہ کے رکن آفتاب کو بلایا گیا جس پر قابو پانے کے بعد کار پارکنگ میں کار میں بیٹھے جنید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے اے ایس ایف اہلکاروں سے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...